مالک! میں ترا لطف و کرم مانگ رہا ہوںرمضان میں مَیں تیرا بھرم مانگ رہا ہوں مجھ کو بھی عطا قوتِ پرواز ہو مالکپرواز وہ جو سوئے حرم مانگ رہا ہوں مَیں دل کی تراوت کے لیے قادرِ مطلقبس تجھ سے ترا ابرِ کرم مانگ رہا ہوں کُن سے مرے کشکولِ محبت کو بھرا رکھمَیں تجھ سے تری نظرِ کرم مانگ رہا ہوں شب قدر کے لمحوں کا مجھے نور عطا ہودن بھر میں ترا دستِ کرم مانگ رہا ہوں اس آخری عشرے میں محبت کی قبا دےتجھ نور سے میں نور حرم مانگ رہا ہوں (مرزا محمد افضل۔کینیڈا) مزید پڑھیں: اک شمعِ ہدیٰ دل میں جلا دیتے ہیں روزے