ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ: آسٹریلیا نے عمان کو 39رنز سے شکست دے دی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 10   (گروپ بی)

آسٹریلیابمقابلہ عمان

(Australia vs Oman)

5 جون2024ء۔برج ٹاؤن،باربیڈوس

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دسوَیں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنز سے شکست دےدی۔کنزنگٹن اوول برج ٹاؤن میں یہ دونوں ٹیمیں بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں۔

اس میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اننگزکی شروعات میں آسٹریلیا کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔8.3اوورزمیں 50کے اسکورپرآسٹریلوی ٹیم کے تین اہم بلےبازآؤٹ ہوکرواپس جاچکے تھے۔ٹریوس ہیڈ(Travis Head)نے12،کپتان مچل مارش (Mitchell Marsh)نے 14رنز بنائےجبکہ گلین میکسویل (Glenn Maxwell)بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔جس کے بعدچوتھی وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈوارنر(David Warner)اورمارکس اسٹوئنس(Marcus Stoinis)نے102رنز کا اضافہ کیا۔وارنر56رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ اسٹوئنس نے چھ چھکوں اوردوچوکوں کی مدد سے 36گیندوں پرناقابل شکست 67رنزبنائے۔یوں آسٹریلیامقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنائے میں کامیاب ہوا۔عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں عمان کے بلے باز آسٹریلوی باؤلرزکے سامنے بے بس نظر آئے اور 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 125 رنز بنا سکے۔ایان خان(Ayaan Khan) نےسب سے زیادہ 36 رنز جبکہ مہران خان نے 27رنزبنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے مارکس اسٹوئنس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈحاصل کیا۔

(رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button