https://youtu.be/rO83mD7B4dQ طاہر ہے فخر تجھ پہ، شہادت پہ تیری نازجاں تُو نے دی ہے فرض نبھاتے ہوئے فراز لکھنے کو تیرے بارے میں اُٹھا ہے جب قلمجانا ہے تیرے بارے میں تو، دل ہوا گُداز اب تیری دوستی سے وہ محروم ہو گئےمحمود اب حزیں ہیں کہ، رخصت ہوا ایاز تُو تو جہاں جہاں رہا، دل جیتتا رہایہ تو بتا کہ کیا تھا، محبّت کا تیری راز سڈنی سے پہلے جب تھا سری لنکا میں مقیماحسان کا تھا سلسلہ، سب پر ترا دراز سب کے لیے وقارِ عمل پر ترا یقیںتیری نیازمندی پہ حیراں ہے خود نیاز جانیں گے اِس حوالے سے بھی تُجھ کو لوگ ابتاریخ میں بہادری کا اک رقَم طراز رب کی رضا عزیز ہے، جو سب سے پیاری ذاتشکوے کا اس کے سامنے کچھ بھی نہیں جواز راضی خدا ہو تجھ سے، کرے جنّتیں عطانکلی ہے دل سے یہ دعا، پڑھتے ہوئے نماز