ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
رسول اللہ ﷺ کی حضرت عیسیٰؑ سے کشفی ملاقات
معراج کی رات رسول اللہ ﷺ کی حضرت عیسیٰؑ سے بھی ملاقات ہوئی۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے عیسیٰ علیہ السلام سے بھی ملاقات کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کا بھی حلیہ بیان فرمایا کہ درمیانہ قد اور سرخ و سپید تھے، جیسے ابھی ابھی غسل خانے سے باہر آئے ہوں۔
(بخاری، کتاب أحادیث الانبیاء، باب وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مَرْيَمَ… حدیث نمبر3437)
