رمضان کا ہے مقصد تقویٰ میں بڑھتے جاناہر اک خطا سے بچنا زہد و ہدیٰ کو پانا گنتی کے چند دن ہیں ان سے نہ رہنا بے فیضہے بد نصیب جس نے مقصد نا اس کا جانا لیل و نہار اس کے ہیں رحمتوں سے معمورہر لحظہ اس کا یادِ مولا سے تم سجانا دامن کو نیکیوں سے اور برکتوں سے بھرناہر اک گنہ سے توبہ کر کے خدا منانا خلقِ خدا کی خدمت قربِ خدا کی ضامناس رہ پہ چل کے اپنے محبوب کو بھی پانا اس کو رضا و بخشش مولا کی ہو مبارکرمضان کا یہ دل سے پیغام جس نے مانا (ابو بلال)