افریقہ (رپورٹس)

جلسہ یوم مصلح موعود جماعت کناکری

(طاہر محمود عابدؔ۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل گنی کناکری)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۸؍فروری ۲۰۲۳ء کو کناکری کی مرکزی احمدیہ مسجد بیت الاحد میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد ہوا۔

ساڑھے گیارہ بجے دوپہر جلسہ کی کارروائی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی جو مکرم محمد صاحب نے کی اور ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد مکرم ییرو کمارا صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پاکیزہ منظوم کلام ’’حمد و ثنا اسی کو جو ذات جاودانی‘‘ خوش الحانی سے پڑھا اور فرنچ زبان میں ترجمہ پیش کیا۔اس کے بعد مکرم الحسن صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پڑھ کر سنائے۔

خاکسار نے پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر، تعارف اور اس کے مصداق کے موضوع پر حضرت مسیح موعودؑ کے ارشادات اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کے اقوال کی روشنی میں تقریر کی۔ دوسری تقریر مکرم مامادو ماریگا صاحب نے ’’پیشگوئی میں بیان کردہ 52 علامات‘‘ کے موضوع پر کی۔

تیسری تقریر مکرم احمد ماریگا صاحب جنرل سیکرٹری جماعت احمدیہ گنی نے حضرت مصلح موعودؓ کے مبارک دور میں ہونے والی غیر معمولی ترقیات اور دنیا میں قائم ہونے والے مشنز کا قیام اور جماعت کے انتظامی ڈھانچے کی غیر معمولی تشکیل جس کی بنیاد حضرت مصلح موعودؓ نے رکھی کا ذکر کیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام تقاریر بہت محنت سے تیار کی گئیں اور احباب جماعت نے بڑی توجہ سے سنیں اور ان سے استفادہ کیا۔ جلسہ کا اختتام نماز ظہر و عصر کی ادائیگی پر ہوا۔ آخر میں تمام احباب کو کھانا پیش کیا گیا۔ جلسہ کی حاضری 53 مردو زن و بچے رہی۔

قارئین کرام سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مصلح موعودؓ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: طاہر محمود عابدؔ۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button