افریقہ (رپورٹس)

مالی کے ریجن کیتا کے نویں ریجنل جلسہ سالانہ کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی کے ریجن کیتا کو مورخہ ۲ – ۳؍مارچ۲۰۲۴ء کو اپنے نویں ریجنل جلسہ سالانہ کے انعقاد کی توفیق ملی۔جلسہ کے انعقاد سے قبل خالد احمد صاحب مبلغ سلسلہ ریجن کیتا کی سربراہی میں ریجنل سطح پرمختلف میٹنگز کر کے جلسہ کے انعقاد اور پروگرامز کے متعلق حتمی فیصلے کیے گئےاور شہر کی انتظامیہ سے اجازت لی گئی۔

ریجنل جلسہ کا آغاز مورخہ ۲؍مارچ کو بعد از نماز عشاء ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور قصیدہ کے بعد مکرم عمر معاذ صاحب کولیبالی نائب امیر جماعت احمدیہ مالی نے تقریر کی جس کے بعد مجلس سوال و جواب کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے دن کے پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ رات بارہ بجے مقامی وقت پر ہوا۔

دوسرے دن کا آغاز باجماعت نماز تہجد کی ادائیگی کے ساتھ کیاگیا۔ بعد ازنماز فجر درس کا بھی نتظام تھا۔ دس بجے صبح دوسرے دن کی کارروائی کا باقاعدہ آغازمکرم ظفر احمدبٹ صاحب امیر جماعت احمدیہ مالی کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہواجس کے بعدقصیدہ پیش کیا گیا۔ اس اجلاس میں نائب امیر جماعت احمدیہ مالی نے ’’اسمعوا صوت السماء جاء المسيح جاء المسيح‘‘، عبدالوہاب دامبلے صاحب مقامی مشنری نے ’’امام مہدی کی بیعت کرنا کیوں ضروری ہے؟‘‘ اور عبدالقادر صاحب مقامی مشنری نے ’’مالی قربانی کی اہمیت‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ مکرم امیرصاحب مالی کی اختتامی تقریر سے قبل مہمانان نے اپنے تأثرات کا اظہار کیا۔ اختتامی دعا کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کامیاب ریجنل جلسہ سالانہ کا اختتام ہوا۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مہمانان سے متعلق ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے مہمان نوازی کا خاص خیال رکھا گیا۔ ریجنل جلسہ سالانہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سےریجن کیتا کی ۳۸؍جماعتوں اور ۱۳؍مقامات سے ۴۴۰؍احباب شامل ہوئے۔ جلسہ کے اختتام پر ۱۳؍افراد کو بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق ملی۔اس کے علاوہ جلسہ میں مقامی حکومتی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ کے حوالے سے ایک رپورٹ مالی کے نیشنل ٹی وی نے اگلے روز نشر کی۔ جلسہ کی تمام کارروائی ریڈیو احمدیہ کیتا کے ذریعہ سے دونوں دن نشر کی گئی۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: احمد بلال مغل۔ مبلغ سلسلہ مالی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button