ایشیا (رپورٹس)

قادیان دارالامان میں عید الفطر

قادیان دارالامان میں شوال کا چاند نظر آنے پر مورخہ ۱۱؍اپریل ۲۰۲۴ء بروز جمعرات عید الفطر اپنی روایتی شان وشوکت کے ساتھ منائی گئی۔ صبح نو بجے مسجد اقصیٰ قادیان میں مکرم ایڈیشنل ناظر صاحب اعلیٰ جنوبی ہند نے نماز عید پڑھائی، عید کا خطبہ دیا اور اجتماعی دعا کروائی۔ مسجد اقصیٰ کے علاوہ قادیان کے مختلف محلہ جات کے پانچ مقامات پر نماز عید کا انتظام کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں افراد جماعت شامل ہوئے۔

ہرسال کی طرح امسال بھی قادیان کے مضافات سے مہمانان کرام کثرت سے عید الفطر کی نماز میں شمولیت کے لیے قادیان تشریف لائے۔ ان کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے احمدیہ گراؤنڈ میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کرنے کا وسیع انتظام کیا گیا۔

قادیان کے مضافات سے تشریف لانے والے مہمانان کرام کے لیے نماز عید کے بعد لنگرخانہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے ضیافت کا بھی انتظام کیا گیا۔

نماز عید سے فارغ ہوکر اہالیان قادیان اور مہمانان کرام کو مزار مبارک حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام پر دعا اور مقامات مقدسہ سے استفادہ کی بھی توفیق ملی۔

اسی طرح عید الفطر کی مبارک باد دینے کے لیے علاقہ کے معززین، اہم شخصیات، سیاسی و سرکاری بالا افسران اور ہمسایہ افراد سرائے وسیم میں تشریف لائے اور جماعت کے نمائندگان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سرائے وسیم میں ان معززین کو عید کی خوشی میں شامل کرتے ہوئے ان کے لیے تواضع کا اہتمام کیا گیاتھا۔ اس موقع پر بعض مہمانان کرام کی خواہش پر انہیں قادیان میں قائم القرآن نمائش اور مخزن تصاویر کا بھی دورہ کروایا گیا۔

اللہ تعالیٰ اس عید کو تمام عالم اسلام کے لیے بابرکت فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button