کلام حضرت مسیح موعود ؑ

الہامی اشعار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام

۱۔

کیا شک ہے ماننے میں تمہیں اس مسیح کے

جس کی مماثلت کو خدا نے بتا دیا

حاذق طبیب پاتے ہیں تم سے یہی خطاب

خوبوں کو بھی تم نے مسیحا بنا دیا

(ٹائیٹل پیج فتح اِسلام مطبوعہ ۱۸۹۰ء)

۲۔

قادِر کے کاروبار نمودار ہو گئے

کافر جو کہتے تھے وہ گرفتار ہو گئے

۳۔

کافر جو کہتے تھے وہ نگوں سار ہو گئے

جتنے تھے سب کے سب ہی گرفتار ہو گئے

(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ حاشیہ صفحہ ۲۷۔ مطبوعہ ۱۹۰۲ء)

۴۔

دُشمن کا بھی خوب وار نکلا

تِس پر بھی وہ وار پار نکلا

(الحکم ۳۰؍اپریل ۱۹۰۲ء)

۵۔

قادر ہے وُہ بارگاہ جو ٹوٹا کام بناوے

بنا بنایا توڑ دے کوئی اُس کا بھید نہ پاوے

(اخبار بدر۔ ۲۲؍نومبر ۱۹۰۶ء)

۶۔

برتر گمان و وہم سے احمدؐ کی شان ہے

جِس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے

(حقیقۃ الوحی۔ صفحہ ۲۷۴ حاشیہ ۔مطبوعہ ۱۹۰۷ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button