افریقہ (رپورٹس)

گنی بساؤ میں ذیلی تنظیموں کے ریجنل اجتماعات

مجلس خدام الاحمدیہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ گنی بساؤ کی جماعت بساؤ نے اپنا پہلا ریجنل اجتماع 29؍ نومبر 2020ءکو منعقد کیا ۔ اجتماع انتہائی کامیاب رہا اور شاملین خدام و اطفال کی تعداد 150سے زائد رہی۔ الحمدللہ

اجتماع کا آغاز نمازتہجد سے کیا گیا۔ اجتماع میں مندرجہ ذیل ورزشی مقابلہ جات میں خدام اور اطفال نے خاص طور پر حصہ لیا ۔1۔ فٹ بال 2۔ رسہ کشی 3۔ لانگ جمپ 4۔ کلائی پکڑنا وغیرہ

کھیلوں کے بعد افتتاحی سیشن کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کے بعد صدر خدام الاحمدیہ کی قیادت میں عہد خدام الاحمدیہ دہرایا گیا ۔ نظم کے بعد ریجنل قائد صاحب نے استقبالیہ تقریر میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاںمشنری انچارج مولانا محمدا حسن میمن صاحب نے اپنی تقریر میں اجتماع کے اغراض و مقاصد اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں نماز ظہر اور عصر ادا کی گئیں۔

نمازوں اوردوپہر کے کھانے کے بعد علمی مقابلہ جات کے سیشن کا آغاز کیا گیا۔مندرجہ ذیل مقابلہ جات کروائے گئے۔ 1۔تلاوت قرآن کریم 2۔ حفظ القرآن 3۔ سوال وجواب (دینی معلومات) 4۔ اذان 5۔ نماز با ترجمہ اور ادائیگی 6۔حدیث با ترجمہ 7۔ مقابلہ تقاریر

مقابلہ جات کے فوراً بعد فٹ بال کا فائنل میچ ہوا۔جس کے بعد نماز مغرب و عشاء ادا کی گئیں۔ نمازوں کے فوراً بعد اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم، عہد خدام الاحمدیہ اور نظم سے کیا گیا ۔ ریجنل قائد صاحب نے اجتماع کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جس کے بعد علمی و ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے خدام واطفال میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقسیم انعامات کے بعد اختتامی تقریرمکرم مشنری انچارج صاحب نے کی ۔ انہوں نے تمام خدام اور اطفال کو جماعت کے ساتھ وابستگی اور خلافت احمدیہ کے ساتھ صدق وصفا کا تعلق قائم کرنے کی نصائح کیں۔ اس کے بعد مشنری انچارج صاحب نے اختتامی دعا کروائی۔

اللہ تعالی ہم سب کو سلسلہ احمدیت کے ساتھ پختہ تعلق قائم کرنے اور خلیفۂ وقت کی تمام نصائح پر کما حقہ ٗ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین اللّٰھم آمین

(رپورٹ: سالف احمد سامبو صدرمجلس خدام الاحمدیہ گنی بساؤ)

٭…٭…٭

لجنہ اماء اللہ

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے لجنہ اماء اللہ گنی بساؤ کو جماعت بساؤ میں اپنا دوسرا ریجنل اجتماع مورخہ 4دسمبرتا5 دسمبر منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں شامل ہونے والی لجنہ و ناصرات کی تعداد100رہی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے پروگرام کا آغاز خطبہ جمعہ سے ہوا۔ نماز جمعہ کے بعد تلاوت قرآن کریم، عہد لجنہ اما ء اللہ اور نظم سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

صدر صاحبہ کی استقبالیہ تقریر میں انہوں نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور لجنہ اماء اللہ کی تنظیم کا تعارف بیان کرتے ہوئے لجنہ ا ماءاللہ تنظیم کے مقاصد، اہمیت اور لجنہ اماء اللہ کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ اسی طرح مختلف تربیتی مضامین پر تقاریر کی گئیں جن میں مالی قربانی کے فوائد، تربیت اولاد وغیرہ شامل تھے۔ سیشن کے اختتام پر نیشنل صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ نے دعا کروائی۔

بعد ازاں نماز مغرب و عشاء ادا کی گئیںجس کے بعد درس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں لجنہ و ناصرات کو نمازوں کی پابندی کرنے،با قاعدہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور پردہ کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی گئی۔ بعد ازاں شاملین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

دوسرے دن کا آغاز نماز تہجد، نماز فجر اوردرس قرآن کریم سے کیا گیا اس کے بعد ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے جن میں 1۔ فٹ بال 2۔ رسہ کشی 3۔ دوڑ اور دیگر مقابلہ جات شامل تھے۔ ورزشی مقابلہ جات میں لجنہ و ناصرات نے بھرپور حصہ لیا۔ کھیلوں کے بعد نماز ظہر وعصر ادا کی گئیں۔ نمازوں کے بعد طعام کا انتظام تھا۔ کھانے کے بعد علمی مقابلہ جات کے سیشن کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے کیا گیا۔ مندرجہ ذیل علمی مقابلہ جات میں لجنہ و ناصرات نے انتہائی جوش وخروش سے حصہ لیا۔

1۔ تلاوت قرآن کریم 2۔ حفظ القرآن 3۔ حفظ الحدیث 4۔ نماز باترجمہ اور ادائیگی 5۔ سوال و جواب (دینی معلومات) 6۔ مقابلہ نظم 7۔ مقابلہ تقریر

علمی مقابلہ جات کےبعد نماز مغرب و عشاء ادا کی گئیں۔ نمازوں کے بعد اجتماع کی اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور عہد لجنہ اماء اللہ اور نظم سے کیا گیا۔ علمی و ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی لجنہ و ناصرات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

انعامات کی تقسیم کے بعد نیشنل صدر صاحبہ گنی بساؤ کی درخواست پر مشنری انچارج صاحب گنی بساؤ نے لجنہ و ناصرات کو نصائح کیں۔ انہوں نے لجنہ اما ء اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی طرف توجہ دلائی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ’’جنت ماں کے قدموں تلے ہے ‘‘ کی روشنی میں ماں کے مقام، ماں کی ذمہ داریوں اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔

بعد ازاں مشنری انچارج صاحب نے خلافت کے ساتھ محبت و اخلاص و وفا کا تعلق قائم کرنے، خلیفۂ وقت کی مکمل فرمانبرداری کرنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے خلیفۂ وقت کو باقاعدگی کے ساتھ دعائیہ خط لکھنے کی بھی نصیحت کی۔ جس کے بعد انہوں نے پروگرام کی اختتامی دعا کروائی۔

الحمدللہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور ہمارے پیارے حضور کی دعاؤں سے لجنہ اماء اللہ گنی بساؤ کا ( ریجنل اجتماع بساؤ) اجتماع انتہائی کامیاب رہا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے والا اور سلسلہ احمدیہ اور خلافت کے ساتھ پختہ تعلق قائم رکھنے والا اور خلیفہ وقت کی تمام نصائح پر عمل کرنے والا بنائے۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ : طیبہ نگہت نائب صدر لجنہ اما ء اللہ گنی بساؤ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button