افریقہ (رپورٹس)جلسہ سالانہ

کونگو کنشاسا کے ریجن Kikwit کا ریجنل جلسہ سالانہ

(شاہد محمود خان۔ نمائندہ الفضل کونگو ، کنشاسا)

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے امسال کونگو کنشاسا کے ریجن Kikwitکو صوبہ Kwangoکے شہر Kenge میں مورخہ ۴؍فروری ۲۰۲۴ء کو دوسرا جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

تیاری جلسہ سالانہ: تمام جماعتوں میں دورہ جات اور فون کے ذریعہ اطلاع دی گئی اور جلسہ سالانہ کی اہمیت و برکات اور شمولیت کی بھرپور تاکید کی گئی۔اس کے علاوہ جلسہ سالانہ سے قبل سامان کی تیاری اور جلسہ گاہ کی تیاری کے لیے بانس اور زمین کو برابر کرنے کے لیے عیسیٰ مسیجو صاحب معلم سلسلہ Kenge اور خدام نے بھرپور محنت کی اور جلسہ گاہ کو خوبصورت بنانے کی کوشش کی۔

مرکزی وفد: امسال نیشنل ہیڈکوارٹرز سے جلسہ سالانہ میں شرکت کے لیے یونس Bemba صاحب صدر مجلس انصاراللہ اور رانا راحیل احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے شرکت کی جوکہ خالد محمود شاہد صاحب امیر جماعت احمدیہ کونگو کی طرف سے بطور نمائندگان شامل ہوئے۔

دن کا باقاعدہ آغاز نماز تہجد سے ہوا۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد درس القرآن، درس حدیث اور درس ملفوظات کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب پرچم کشائی: صبح ساڑھے دس بجے تقریب پرچم کشائی عمل میں آئی جس میں لوائے احمدیت اور کونگو کا پرچم لہرایا گیا۔

پہلا اجلاس

جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور قصیدہ سے ہوا۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’نماز باجماعت کی اہمیت‘‘ از عطاء القیوم صاحب ریجنل مبلغ سلسلہ، ’’جلسہ سالانہ کی اغراض و مقاصد‘‘ از منصور Luvunda صاحب لوکل مشنری، ’’انفاق فی سبیل اللہ‘‘ از Alfan Mabuma صاحب معلم سلسلہ اور ’’عہدیداران مبلغین اور احباب جماعت کی ذمہ داریاں‘‘ از یونس Bemba صاحب صدرمجلس انصار اللہ۔ اس کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی اور نمازظہر اور عصر ادا کی گئیں۔

دوسرا اجلاس

دوپہر اڑھائی بجے دوسرے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد درج ذیل موضوعات پر تقاریر ہوئیں: جہاد، صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور تربیت اولاد۔

گورنر کے نمائندہ کے تاثرات:صوبہ کے گورنر نے اپنے نمائندہ کو بھیجا جنہوں نے مندرجہ ذیل پیغام دیا:خاکسار گورنر کی طرف سے اس جلسہ سالانہ کی دعوت کا بہت شکریہ ادا کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس طرح کے پُر امن مذہبی پروگرام باقاعدگی سے ہوتے رہیں اور یہ پروگرام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ Kenge شہر کی تمام آبادی کے لیے فائدہ مند ہیں۔

Eglise de Reveil کے ایک پادری کے تاثرات: پادری صاحب نے بہت ہی خوشی کا اظہار کیا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق سوال و جواب اور تقاریر سے خوش اور حیران ہوئے اور بہت سی نئی چیزیں سیکھیں۔ موصوف نے خاص طور پر حضرت عیسیٰؑ کا حضرت یونسؑ کے معجزہ سے مشابہت اور استدلال پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔

فوج کے میجر کمانڈر کے تاثرات:اگر تمام مذاہب اس طرح کی پُر امن کانفرنسز کرتے رہیں تو عالمی سطح پر ضرور امن پیدا ہوگا۔

Kenge شہر کے جنرل ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے تاثرات:یہ میرے لیے پہلا موقع ہے کہ اس طرح کے جلسہ میں خاکسار شریک ہورہا ہے۔ خاکسار سوالوں کے جواب پر سو فیصد مطمئن ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے جلسہ میں شامل ہونے کی بھرپور کوشش کرے گا اور اس کی برکات سے فائدہ اٹھائے گا۔

اس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور اس طرح یہ جلسہ سالانہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

میڈیا کوریج

الحمد للہ، امسال K5 TV نے جلسہ سالانہ کی مکمل کوریج کی اور اگلے دن نصف گھنٹے پر مشتمل ٹی وی پر جلسہ سالانہ کی کارروائی دکھائی۔

اسی طرح Kenge کے تین مقامی ریڈیو چینلز پر اس دن جلسہ سالانہ کی تمام کارروائی نشر کی گئی۔

الحمد للہ، اس جلسہ سالانہ میں ۱۶؍جماعتوں نے شرکت کی جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

Kenge Ville, Muni Kenge, Sawamazinda, Qayombo, Kin Kindi, Ka Pinga, Kapunga, Kawango, Kingulu, Qasombo, Kikwit, Kibengi, Masi-Manimba, Watika, Mawana, Idiofa

الحمد للہ، دوسرے اجلاس کی حاضری ۳۲۱؍ رہی جس میں ۹۰؍غیر احمدی احباب بھی شامل ہوئے۔

اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو ہر ایک کے لیے بابرکت فرمائے اور اخلاص و ایمان میں بڑھائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button