ارشادِ نبوی
والدین سے حسنِ سلوک اور صلہ رحمی
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جس شخص کی خواہش ہو کہ عمر لمبی ہو اور رزق میں فراوانی ہو تو اس کو چاہیے کہ اپنے والدین سے حسنِ سلوک کرے اور صلہ رحمی کی عادت ڈالے۔
(مسند احمد بن حنبل، مسند المکثرین من الصحابۃ، مسند انس بن مالکؓ ۱۳۸۴۷)