کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں سیمینار بعنوان جماعت احمدیہ کا مالی نظام اور مقابلہ فی البدیہہ انگریزی تقریر

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 4؍دسمبر2019ء جامعہ احمدیہ سیرالیون میں جماعت احمدیہ کے مالی نظام کے بارہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز خاکسار کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ عزیزم محمد سیڈیبے نے قرآن کریم کی تلاوت اور ترجمہ پیش کیا اورعزیزم الحسین کانونے آنحضرت ﷺ کی شان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا قصیدہ پیش کیا ۔

سیمینار کی پہلی تقریر عزیزم عبدالکریم طورے نےمالی قربانی کی اہمیت کے عنوان پر Krio زبان میں کی ۔ دوسری تقریر جامعہ کے استاد مولوی سلیمان کمارا صاحب نے انگریزی زبان میں تحریک جدید اور وقف جدید کے تعارف پر کی۔

الحمد للہ، تمام طلباء نے بہت دلچسپی کے ساتھ ان تقاریر کو سنا اور نوٹس بھی لیے۔دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

مقابلہ فی البدیہہ انگریزی تقریر

مورخہ 27؍نومبرکو اس سمیسٹر کا آخری مقابلہ فی البدیہہ انگریزی تقریر کا کروایا گیا۔ مکرم ادریس احمد صاحب،مکرم حافظ شیخ ظافر احمد صاحب اور مکرم مورلائی فورنا صاحب نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔

مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔ ہر گروپ سے تین تین منتخب طلباء نے حصہ لیا۔ الحمد للہ ، یہ مقابلہ بہت دلچسپ رہا اور طلباء نے بہت معیاری تقاریر پیش کیں۔ مکرم ادریس احمد صاحب نے نتائج کا اعلان کیا۔نتائج کے مطابق عزیزم حسن نوحا اوّل، عزیزم عبدالمتین دوم اور عزیزم محمد ایس بنگورا سوم قرار پائے۔

طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے جامعہ کے دیگر اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔انفرادی اور اجتماعی مقابلہ جات کے پوائنٹس مقابلہ میں حصہ لینے والے اور گروپ دونوں کو ملتے ہیں اور سال کے آخر میں اس پوائنٹ سسٹم کی بنیاد پر بہترین گروپ اور بہترین طالب علم کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔اللہ تعالیٰ طلباء کی روحانی و علمی صلاحیتوں میں اضافہ فرماتا چلاجائے اور یہ خلافت احمدیہ کے سلطان نصیر بننے والے ہوں۔ آمین۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button