کچھ جامعات سے

سال 2018ء کے دوران جامعہ احمدیہ تنزانیہ سے فارغ التحصیل قرار پانے والے معلمین کی تقریب تقسیمِ اسناد

جامعہ احمدیہ تنزانیہ کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد برائے سال 2018ءمورخہ 8 جنوری 2019 ءکو منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مکرم طاہر محمود چوہدری صاحب امیر و مشنری انچارج تنزانیہ تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ عزیزم عبد الرحمان رونڈو متعلم حفظ کلاس کو تلاوت کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پاکیزہ منظوم کلام میں سے منتخب اشعار عزیزم سلطان جنیدمتعلم درجہ ثانیہ نےترنّم کے ساتھ پڑھےاور ان اشعار کا سواحیلی زبان میں ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد جامعہ کی سالانہ کارگزاری رپورٹ مکرم عزیزاحمد شہزاد صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے اردو زبان میں پیش کی۔ جامعہ کی تدریس کے ساتھ ساتھ تبلیغ ، وقا ر عمل، امداد مستحقین و مساکین،آمد مرکزی مہمانان، پکنک،علمی و ورزشی مقابلہ جات ،سپورٹس ڈے، وقف عارضی اور دیگر امور کی رپورٹ پیش کی گئی۔

اس تعلیمی سال میں چند نئے کام بھی ہوئے جیسے جامعہ کے تعلیمی سال کے آغاز اور اختتام کے مہینوں میں تبدیلی کی گئی۔ حضور انو ر ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت جامعہ کا سال جون کی بجائے جنوری سے شروع کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی۔ اس طرح جامعہ کا یہ تعلیمی سال جنوری 2018 ءسے شروع ہو کر دسمبر 2018ء کو اختتام پذیر ہوا۔اسی طرح جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے نئے اکیڈیمک بلاک(Academic Block) کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔ اب جامعہ کی کلاسز اسی بلاک میں ہوتی ہیں۔یہ بلاک 4؍کلاس رومز پر مشتمل ہے۔اور ہر کلاس میں 25؍ کے قریب طلباء کی گنجائش موجود ہے۔سالانہ کھیلوں میں بھی ایک نئے مقابلہ‘‘روک دوڑ’’ کا اضافہ ہوا ۔ جامعہ کے طلبہ کو امسا ل وقف عارضی کے دوران 280 بیعتوں کے حصول کی توفیق ملی۔اسی طرح جامعہ کے احاطہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خاص شفقت سے IAAAE کے تحت سولر انرجی سے چلنے والے واٹر پمپ کی تنصیب اور اس واٹر پمپ سے جامعہ اور اس سے منسلک احاطہ، مشن ہاؤسز اور عوام الناس کے لیے پانی کی ترسیل اور فراہمی کا کام ہوا۔ اس واٹر فار لائف(Water for Life) پرو جیکٹ کے افتتاح کے موقع پر مکرم و محترم امیر و مشنری انچارج صاحب تنزانیہ اور مکرم اکرم احمدی چیئرمین IAAAE کے ساتھ ساتھ موروگورو ریجن کے ریجنل کمشنر سمیت اہم حکومتی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ اور اس پروگرام کی خبر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بھی شائع ہوئی۔ امسال مکرم رفیق مبارک میر صاحب وکیل المال ثانی تحریک جدید ربوہ، چیئرمین IAAAE مکرم اکرم احمدی صاحب اور مرکزی آڈیٹر مکرم مرزا محمود احمد صاحب جامعہ احمدیہ تنزانیہ تشریف لائے اور جامعہ اور اس سے منسلک سکول اور احاطہ کا دورہ کیا۔

اس کے بعد یہی ر پورٹ مکرم شمعون جمعہ صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے سواحیلی زبان میں پیش۔
امسال فارغ التحصیل ہونے والے معلمینِ کرا م کی تعداد 8 ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔

1۔HAMISI MSAPA۔2۔BASHIRUDEEN MASUMBUKO۔3۔NURUDEEN AMRI۔4۔ASHRAF RASHEED۔5۔MUBARK KIBWANA۔6۔ZUHAIR SAEED 7۔MAHMOOD DIEGA۔8۔MWAREJE MOHAMMAD MAWAREJE

نیزدرج ذیل 2 طلباء نے امسال حفظ مکمل کیا۔

1۔ SULAIMAN LUSEZA ۔2۔ABDUL RAHMAN RUNDO

سال 2018ءمیں جامعہ احمدیہ تنزانیہ کو مزید 3 طلباء جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں بھجوانے کی بھی توفیق ملی ۔

1۔ ABDUL AZIZ MOHAMMAD۔2۔BILAL AMRI KALUTA۔3۔LATIFU KHALFAN MAMBO

سالانہ رپورٹ کے بعد مکرم امیر و مشنری انچار ج صاحب نے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو اعزازات و اسناد سے نوازا۔ نیز علمی و ورزشی مقابلہ جات میں نمایا ں کارکردگی دکھانے والے اور کلاسز میں اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں اعزازات تقسیم کیے۔اس تقریب میں بعض ریجنل مبلغین بھی شامل ہوئے۔ مکرم امیر صاحب نے ریجنل مشنریز، معزز مہمانان اور اساتذہ و کارکنان جامعہ کو بھی تحائف دیے ۔مکرم امیر صاحب نے اپنی تقریر میں وقف کی روح اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ اس کے بعد مکرم و محترم عابد محمود بھٹی صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ تنزانیہ نے مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے اختتام پر مکرم امیر صاحب نے دعا کروائی۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد مہمانان کی خدمت میں ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔

(رپورٹ:عزیز احمد شہزاد۔ استاذجامعہ احمدیہ تنزانیہ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button