https://youtu.be/bdb_eitT5tE امسال نئے سال کے موقع پر یکم جنوری ۲۰۲۴ء کو مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی ۲۶۶؍ مجالس نے مساجد اور نماز سینٹرز میں باجماعت نماز تہجد کا اہتمام کیا۔ اس میں چار ہزار۹۸۰؍ خدام اور ایک ہزار۲۰۶؍ اطفال شامل ہوئے۔ نمازوں کے بعد مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب امیر جماعت جرمنی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ اکثر جگہ پر تمام احباب جماعت کے لیے ناشتہ کا بھی اہتمام کیا گیاتھا۔ اس کے بعد ۲۴۰؍ مجالس کے خدام نے اپنے اپنے شہروں میں وقار عمل کیا جن میں تین ہزار ۷۷۸؍ خدام اور ۹۷۸؍ اطفال نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقار عمل میں پورے جرمنی میں ۳۱۹۲؍ آتش بازی کے کوڑے کی بوریاں جمع ہوئیں۔ (رپورٹ: اسامہ احمد۔ معتمد مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی)