حضرت ابو بکر صدیقؓ بیان فرماتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ جب کسی امر کا ارادہ فرماتے تو یہ دعا کرتے: اَللّٰھُمَّ خِرْلِی وَاخْتَرْلِی (ترمذی کتاب الدعوات باب ۸۶) ترجمہ: اے اللہ! میرے لیے خیر کے سامان فرما اور میرے لیے بہتر انتخاب فرما۔