خطبہ نکاح

خطبہ نکاح

فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 15 اگست 2016ء بروز سوموار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا

اس وقت مَیں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ سیدہ خلعت پاشا واقفۂ نو کا ہے جو ڈاکٹر سید حمید اللہ نصرت پاشا کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم سید ارسلان احمد واقف نو ابن سید قمر سلیمان احمد صاحب ربوہ کے ساتھ دو لاکھ پچاس ہزار پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔

لڑکی اور لڑکا واقف نو بھی ہیں اور ان کے والدین بھی وقف زندگی ہیں۔ ڈاکٹر حمید اللہ صاحب ڈینٹسٹ ہیں فضل عمر ہسپتال میں ،وقف زندگی کے طور پر کام کر رہے ہیں اور حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کے نواسے ہیں۔ان کے والد نے خود احمدیت قبول کی تھی اور بڑے مخلص اور فدائی احمدی تھے۔ بڑے فعّال کارکن تھے جماعت کے۔ اسی طرح سید ارسلان احمد واقف نو ، سید قمر سلیمان احمد کے بیٹے، حضرت سید میر داؤد احمد صاحب کے پوتے، حضرت میر محمد اسحاق صاحب کے پڑ پوتے ہیں۔ اس لحاظ سے دونوں کا تعلق خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے بھی ہے۔

اللہ تعالیٰ اس رشتے کو ہر لحاظ سے بابرکت بھی کرے اور ان کی نسلوں میں بھی اور ان میں بھی خدمت کا وہ جذبہ جاری رکھے جو اُن کے بزرگوں نے دکھایا۔

مکرم بصیر احمد خان صاحب لڑکی کے اور مکرم مرزا عثمان احمد صاحب لڑکے کے وکیل ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھرفرمایا

اگلا نکاح عزیزہ مناہل خان بنت مکرم حبیب اللہ خان صاحب ایپسم کا ہے جوعزیزم مرزا سعد احمد ابن مکرم مرزا نعمان احمد صاحب اسلام آباد پاکستان کے ساتھ پانچ لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے ۔

عزیزہ مناہل حضرت نواب امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ کی پوتی کی بیٹی ہیں اور حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی نواسی۔ عزیزم مرزا سعد احمد حضرت مرزا رشید احمد صاحب کے پڑپوتے اور حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کے پڑ نواسے ہیں۔

نئی نسلوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ انہوں نے اپنے ماںباپ کے کاموں کو نہ صرف جاری رکھنا ہے بلکہ اس کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس لئے ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا جو عہد ہے اس کے سب سے زیادہ مخاطب ان لوگوں کو اپنے آپ کو سمجھنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ اس کی توفیق بھی ان کو عطا فرمائے اور ان کی نسلوں کو بھی عطا فرمائے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھرفرمایا

اگلا نکاح عزیزہ بارعہ مناہل کھوکھر واقفۂ نو کا ہے جو ملک طارق علی کھوکھر پاکستان کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم ناصرالدین طاہر ابن مکرم خالد احمد عطا صاحب کے ساتھ پینتیس ہزار امریکی ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔مکرم نعمان محمود صاحب لڑکی کے ماموں اس کے وکیل ہیں۔

اس خاندان کا بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے رشتہ ہے ،براہ راست نہیں لیکن ملک طارق علی کھوکھر صاحب مکرم ملک عمر علی کھوکھر صاحب کے بیٹے ہیں۔ دو بیویاں تھیں ان کی۔ پہلی شادی ان کی حضرت میر اسحاق صاحب کی بیٹی سے ہوئی تھی اور طارق علی کھوکھر کی والدہ جرمن نثراد ہیں۔ اسی طرح یہ بچی مکرم سلطان محمود انور صاحب کی نواسی ہے ، جو واقف زندگی ہیں اور صدر انجمن احمدیہ میں رشتہ ناطہ کے ناظربھی ہیں اور لمبا عرصہ ان کی خدمت ہے۔

اسی طرح ناصر الدین احمد صاحب کا تعلق جو ہے، یہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کی نواسی کے بیٹے ہیں اور جو ان کے والد ہیں وہ جماعت کے بڑے پرانے اور بڑے خدمتگار مکرم غلام احمد عطا صاحب کے بیٹے تھے۔ اس طرح یہ غلام احمد عطا صاحب کے پوتے ہیں۔اور یہ بھی پرانا خدمت گزار خاندان ہے۔اور اسی طرح ان کا رشتہ حضرت مسیح موعود کے خاندان سے بھی ملتا ہے۔ ان کو بھی اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنی چاہئے اور وفا اور اخلاص کا ہمیشہ مظاہرہ کرتے رہنا چاہئے اور یہی بات جیسا کہ پہلے بھی مَیں نے کہا اپنی نسلوں میں بھی ڈالیں، پیدا کریں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایااور پھرفرمایا

اگلا نکاح عزیزہ عمرانہ امجد واقفۂ نو کاہے جو امجد آصف صاحب کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم دانش احمد خان مربی سلسلہ ربوہ جو شاہد رضوان خان صاحب یُو کے کے بیٹے ہیں کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ اور یہ دونوں ایک تو واقفۂ نو بھی ہے بچی اور بیٹا بھی مربی سلسلہ ہے۔ پھر لڑکا جو ہے وہ جماعت کے دیرینہ خادم حضرت مولانا ابوالمنیرنور الحق صاحب کا نواسہ ہے ۔

حضور انور نے دریافت فرمایا۔ نواسہ ہے ناں؟ نواسہ بنتا ہے ناں؟

اثبات میں جواب عرض کرنے پر حضور انور نے فرمایا

پس ان سب کو اپنے بزرگوں کے کاموں کو یاد رکھنا چاہئے جو انہوں نے جماعت کے لئے کئے اور ان قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے۔ لڑکی کے وکیل ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب ہیں اور مکرم عطاء المجیب راشد صاحب لڑکے کے وکیل ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھرفرمایا

اگلا نکاح امامہ نورین واقفۂ نو کا ہے جو افضل بٹ صاحب کی بیٹی ہیں ربوہ سے۔ یہ عزیزم احسان احمد خان مربی سلسلہ ریسرچ سیل ابن مکرم تنویر احمد خانصاحب کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ اور جیسا کہ میں نےبتایا مربی سلسلہ ہے لڑکا اور بیٹی بھی واقفۂ نو ہے۔ ان لوگوں کو ہمیشہ، زندگی کے ہر مرحلہ پر اپنی ذمہ داری کو بھی سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔مکرم شکیل احمد بٹ صاحب جو لڑکی کے مامو ں ہیں، لڑکی کے وکیل ہیں۔ اور سید مبشر احمد ایاز صاحب لڑکے کے وکیل ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھرفرمایا

اگلا نکاح عزیزہ عطیۃ الحئی بنت مکرم منور احمد طارق صاحب لندن کاہے۔یہ عزیزم علی احمد ابن مکرم شیخ محمود احمد صاحب شہید کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈحق مہر پر طے پایا ہے۔ دلہن کے بھائی مقصودالٰہی صاحب ان کے وکیل ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایااور پھرفرمایا

اگلا نکاح عزیزہ منتصرہ رفیق ہاشمی واقفۂ نو کاہے جو رفیق احمد ہاشمی صاحب بیلجیم کی بیٹی ہیں اورعزیزم راجہ عثمان عبداللہ ابن مکرم راجہ عبد اللطیف صاحب یُوکے کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر یہ طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایااور پھرفرمایا

اگلا نکاح عزیزہ روشان رحمٰن بنت مکرم خلیل الرحمٰن صاحب لندن کاہے جوعزیزم رضوان فضل اللہ خان ناصر لندن کے ساتھ آٹھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پرطے پایا ہے۔ یہ فضل اللہ خان ناصر، نصر اللہ خان ناصرمرحوم مربی سلسلہ کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھرفرمایا

اگلا نکاح عزیزہ آمنہ بشارت بنت مکرم بشارت احمد صاحب کارکن جامعہ احمدیہ یُوکے کا ہےجو عزیزم رانا منیب احمد خان ابن مکرم رانا عبدالحکیم خان صاحب کے ساتھ سات ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھرفرمایا

اگلانکاح طاہرہ نذیربنت مکرم منیر ذوالفقار صاحب ناصرآباد سند ھ پاکستان کاہے جوعزیزم اویس احمد واقف نو ابن مکرم منیر احمد صاحب محمد آباد سٹیٹ پاکستان کے ساتھ دو لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے ۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر ہیں، مکرم مبشر احمد گوندل صاحب لڑکی کے اور مرزا حفیظ احمد صاحب لڑکے کے وکیل ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھرفرمایا

اگلا نکاح عزیزہ صباحت یاسمین بنت مکرم محمد اسحاق ساجد صاحب کینیڈا کا ہے جوعزیزم مظفر احمد نسیم ابن مکرم نسیم احمدصاحب یُوکے کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھرفرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ مریم محمود بنت مکرم مرزا محمود بیگ صاحب مرحوم یُوکے کا ہے جوعزیزم منصور احمد ابن مکرم طاہر جاوید صاحب یُوکے کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔دلہن کے ولی ان کے بھائی شاہ رخ خان صاحب ہیں۔

[نکاحوں کے اعلانات کرنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا]

اچھا۔ اب دعا کرلیں اللہ تعالیٰ یہ تمام رشتے ہر لحاظ سے مبارک اور بابرکت فرمائے، دعا کرلیں۔

(مرتبہ۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button