ایشیا (رپورٹس)

قادیان دارالامان میں لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ بھارت کا سالانہ مرکزی اجتماع 2022ء

اللہ تعالیٰ کے فضل سے قادیان دارالامان میں مورخہ 21تا23؍اکتوبر2022ء لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ بھارت کا 27واں سالانہ مرکزی اجتماع بمقام بستان احمدؑ اپنی روایتی شان کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ امسال لجنہ اماء اللہ کے قیام پر سو سال پورے ہونے پر صد سالہ جشن تشکر کے خصوصی پروگرامز بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔ سالانہ مرکزی اجتماع لجنہ اماء اللہ بھارت صد سالہ جشن تشکر کے پروگراموں میں سے پہلا پروگرام تھا۔

مورخہ 21؍اکتوبر کواجتماع کا افتتاحی اجلاس زیر صدارت محترمہ بشریٰ طیبہ غوری صاحبہ اعزازی ممبر لجنہ اماء اللہ بھارت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد ناصرات الاحمدیہ بھارت کی ممبرات نے مارچ پاسٹ کیا۔ بعدہٗ محترمہ بشریٰ پاشا صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ بھارت نے لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ کا عہد دہرایا۔ افتتاحی اجلاس میں صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ بھارت نے سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا بصیرت افروز پیغام پڑھ کر سنایا۔

دوران اجتماع تربیتی معلوماتی ڈسکشن پروگرام مجلس قادیان، مجلس حیدرآباد اور مجلس کولکتہ کی ممبرات نے پیش کیا۔

اس موقع پر محترم ناظر صاحب اعلیٰ و امیر جماعت احمدیہ قادیان نے بھی پردہ کی رعایت سے لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ سے خطاب کیا۔

اجتماع کی ایک خصوصی نشست میں لجنہ اماء اللہ کی تاریخ کے حوالہ سے ایک معلوماتی دستاویزی پروگرام بھی شاملین کو دکھایا گیا۔

اس اجتماع میں لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ کے علمی وورزشی مقابلہ جات منعقد کروائے گئے جن میںہندوستان کی متعدد جماعتوں کی ممبرات نے بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ حصہ لیا۔ اجتماع کے ان مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لجنہ اماء اللہ و ناصرات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اجتماع کا اختتامی اجلاس زیر صدارت محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ بھارت منعقد ہوا۔

دوران اجتماع صدسالہ تاریخ لجنہ اماءاللہ پر مبنی دلچسپ اور معلوماتی نمائش اور صنعت و دستکاری کی نمائش بھی لگائی گئی۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے اس اجتماع کےچند پروگرامز کی Live Streaming کی گئی جس سےہندوستان کی ممبرات نے استفادہ کیا۔

اس اجتماع میں بھارت کے 22 صوبہ جات کی نمائندگی رہی اور ہندوستان بھر سے کثیر تعداد میں ممبرات نے اس اجتماع میں شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ اس اجتماع کے نیک و دور رس نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button