06؍ تا 12؍ اپریل 2020ء Listen to 2020-04-14_27-30(MSROOFIAT HUZOR E ANWAR) byAl Fazl International on hearthis.at مورخہ 06؍ تا 12؍ اپریل 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے: ٭… 10؍اپریل بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے اقتباسات کی روشنی میں وبائی امراض سے بچنے کے طریق بیان فرمائے اور موجودہ حالات میں خاص طور اپنے پیاروں، عزیزوں، ساری جماعت اور پوری انسانیت کے لیے دعائیں کرنے کی تلقین فرمائی۔ نیز انتہائی مخلص کارکن اور خادمِ سلسلہ، ممبر عملہ حفاظت خاص محترم ناصر احمد سعید صاحب کی وفات پر ان کا ذکرِ خیر فرمایا۔ اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا