خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے نیشنل شعبہ صنعت و تجارت کو مورخہ ۱۵؍نومبر بروز ہفتہ آئیوری کوسٹ کے بواکے شہر میں، جو کہ صنعت و تجارت میں ایک خاص نام رکھتا ہے، پہلی مرتبہ برائے آگاہی صنعتی و تجارتی پلاننگ سیمینا ر منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مسجد فضل عمر بواکے شہر میں پروگرام کا آغاز صبح ۹ بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مکرم کونے داؤد صاحب نائب امیر و نیشنل سیکرٹری شعبہ صنعت و تجارت نے دعا کروائی جس کے بعد مکرم لقمان کولیبالی صاحب نائب صدر جماعت احمدیہ بواکے شہر نے اپنی ریسرچ بعنوان ’’انٹرپرائز کیا ہے اور ایک کامیاب انٹرپرائزر کیسے بنا جائے؟‘‘ پیش کی اور سامعین کے سوالات کے جواب دیے۔ بعد ازاں مکرم فوفانہ ابراہیم صاحب سابق قائد علاقہ بواکے ریجن نے اپنی ریسرچ بعنوان ’’اکاؤنٹنگ اور اپنے کاروبار پر مضبوط گرفت رکھنے کے گُر‘‘ پیش کی اور سامعین کے سوالات کے جواب دیے۔ بعد ازاں مکرم نائب امیر و نیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت نے حالات حاضرہ کو مدنظر رکھتےہوئے صنعت و تجارت سے متعلق راہنما اصول بیان کيے اور موجودہ دور میں درپیش مسائل اور ان کا حل مختصر طور پر بتایا۔ آخر میں خاکسار (ریجنل مبلغ بواکے) نے اسلامی نقطہ نظر سے صنعت و تجارت کے راہنما اصول قرآن و حدیث سے بیان کيے نیز نظام جماعت میں شعبہ صنعت وتجارت کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد اختتامی دعا ہوئی پھر نماز ظہر کی باجماعت ادائیگی کے بعد تمام شاملین کے ليے ریفریشمنٹ اور کھانے کا انتظام تھا۔ اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس پروگرام کے انعقاد سےاحباب اور جماعت کے ليے مثبت نتائج پیدا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:احتشام الحسن۔ مبلغ سلسلہ بواکے، آئیوری کوسٹ) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: اٹلی میں Senato della Repubblica میں بین المذاہب کانفرنس میں جماعت کی شرکت