تھے وہ یاروں کے یار اسلم شاد ایک عالی وقار اسلم شاد تھے وہ سادہ حلیم طبع بھی تھے مگر وضع دار اسلم شاد تھے علامت وہ ایک خدمت کی عاجز و خاکسار اسلم شاد تھے دل و جان سے خلافت کے اک مطیع ، تابعدار اسلم شاد وہ امیں تھے امانتوں کے ظفرؔ قول کے پاسدار اسلم شاد (مبارک احمد ظفرؔ)