سورج کا جو ازل سے کرنوں سے واسطہ ہےخوشبو کا جو ازل سے پھولوں سے واسطہ ہےآقا ہے اس طرح سے تجھ سے یہ اپنا ناطہجیون کا جو ازل سے سانسوں سے واسطہ ہے یہ ربط دل سے دل کا ہرگز نہ ٹوٹ پائےصد شکر ہیں سلامت یہ رحمتوں کے سائےتجھ سے وفا کا وعدہ ہم نے کیا ہے آقاہو گی نہ عہد شکنی یہ جان چاہے جائے آفات اور مصائب کیا چیز ہیں مشاکلتُو ہے سپر ہماری ہر شر کے بالمقابلدشوار اور کٹھن ہیں راہیں اگر تو غم کیاجب تُو ہے رہنما تو مل کر رہے گی منزل اب مسکنِ خلافت جائے اماں ہے لوگویہ پُر بہار جا ہے باقی خزاں ہے لوگواحمدؑ کی جانشینی اسلام کی محافظبڑھتا ہوا محمدؐ کا کارواں ہے لوگو (ابو بلال) مزید پڑھیں: پیار محبت وفا