https://youtu.be/XcFJJcmnRY0 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا : مومن مرد اور مومن عورت کو جان، اولاد اور مال میں مسلسل آزمایا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس طرح ملاقات کرتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔ (سنن ترمذي کتاب الزھد، باب ما جاء في الصبر علی البلاء، حدیث نمبر ۲۳۹۹) حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب قیامت کے دن ایسے لوگوں کو ثواب دیا جائے گا جن کی دنیا میں آزمائش ہوئی تھی تو اہل عافیت خواہش کریں گےکاش دنیا میں ان کے چمڑے قینچیوں سے کاٹے جاتے۔ (سنن ترمذی، کتاب الزھد، باب باب ما جاء في ذهاب البصر حدیث نمبر ۲۴۰۲) مزید پڑھیں: دین پر ثابت قدم رہنے کی دعا