حضرت امّ سلمہ ؓنے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ د عا کرتے کہ يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ۔اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثبات بخش ۔آپؐ نے فرمایا: اے اُمّ سلمہ! ہر آدمی کا دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان ہے جس کے لیے چاہے اس کو قائم کر دے اور جس کے متعلق چاہے اس کو ٹیڑھا کر دے۔(ترمذی کتاب الدعوات باب دعا یا مقلب القلوب حدیث نمبر ۳۵۲۲) مزید پڑھیں: دینی علم سیکھنے اور سکھانے کی فضیلت