حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم ایک رات میرے ہاں تشریف لائے اور فرمایا: کیا تم مجھے اجازت دو گی کہ مَیں یہ رات اپنے ربّ کی عبادت میں گزاروں۔ مَیں نے کہا : یارسول اللہ! مجھے تو آپ کی خوشنودی مقصود ہے۔ چنانچہ آپؐ اٹھے وضو کیا اور نماز پڑھنے لگے۔ آپؐ نے وہ ساری رات نماز اور گریہ و زاری میں گزاری۔ (تفسیر کشاف زیر آیت اِنَّ فِی خَلْقِ السَّمَاوَاتِ)