https://youtu.be/aCrvrXxHIvc ۱۰۲۔تجھے دنیا میں ہے کس نے پکاراکہ پھر خالی گیا قسمت کا مارا اے اللہ تعالیٰ تو اتنا مہربان اور رحیم و کریم ہے کہ ہر پکارنے والے کی آواز کو سنتا ہےاور مرادوں سے جھولیاں بھرتا ہے۔کوئی بہت ہی بد قسمت ہوگا جو تیرے دروازے سے خالی ہاتھ واپس گیا ہوگا۔ ۱۰۳۔تو پھر ہے کس قدر اُس کو سہاراکہ جس کا تو ہی ہے سب سے پیارا جو صرف تجھ سے سب سے زیادہ پیار کرتا ہے اور صرف تجھ پر توکل کرتا ہے۔اسے کس قدر تسلی اور اطمینان رہتا ہے کہ میرا مدد گار قادر خدا ہے۔ ۱۰۴۔ہوا میں تیرے فضلوں کا منادیفَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیفَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِی: fasub-haan-al-lazee akhz-al-a,aadiپاک ہے وہ خدا جس نے دُشمنوں کی پکڑ کی۔Holy is He Who has disgraced and humiliated the opponentsمیں تیرے فضل و کرم کا برملا اظہار کرتا ہوں صدائیں دیتا ہوں اعلان کرتا ہوںپس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود مؤاخذہ کرتی ہے۔منادی munaadi: اعلان کرنے والا، ڈھنڈورچی Proclaimer ۱۰۵۔میں کیونکر گِن سکوں تیری عنایاتترے فضلوں سے پُر ہیں میرے دن رات عنایات inaayaat: (عنایت کی جمع)مہربانیاں، التفات Favours, kindnesses میں تیری مہربانیاں شمار نہیں کرسکتا۔ میرے دن میں بھی تو فضل فرماتا ہے اور رات بھی تیری مہربانیوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔ تیرے فضل تیز بارش کی طرح نازل ہوتے ہیں جیسےبارش کے قطرے گنے نہیں جاسکتے تیری عنایات بھی بے حد و شمار ہیں۔ ۱۰۶۔مری خاطر دکھائِیں تو نے آیاتترَحُّم سے مری سن لی ہر اک بات آیات aayaat: نشانات Signsترحم tarah hum: رحم، مہربانی Kindness میرے اللہ! تو اتنا رحیم ہے کہ اپنی جناب سے بھی اور میری فریاد پر بھی میری تائید میں متواتر نشانات دکھائے ہیں۔جن سے میری سچائی ثابت کی ہے۔ میری ہر دعا سنی ہے۔ مثال کے طور پر میں نے تجھ سے ایک نشان مانگا تھا تو نے رحم کرکے مجھے موعود بیٹے کا نشان دیا۔ ۱۰۷۔ کرم سے تیرے دشمن ہو گئے ماتعطا کیں تو نے سب میری مرادات دشمن dushman: حاسد Jealous, enemy, foeمات maat: شکست Defeatمراد ات muraadaat: مراد کی جمع۔ مقصد، مدعاFulfilments of my hopes and objectives تیری مہربانی سے میرے سارے دشمنوں کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ وہ میرے راستے میں حائل نہ ہوسکے اور تیرے فضلوں سے میں نے اپنے مقاصد کو پالیا۔ ۱۰۸۔پڑا پیچھے مرے جو غَولِ بد ذاتپڑی آخر خود اُس مُوذی پہ آفات غول ghaul: گروہ، جمگھٹا mob, gangبدذات bad zaat: کمینے لوگ Wicked, vicious, evil mindedموذی moozi: ایذا دینے والا، تکلیف دینے والا Tormentor, wicked میری ماموریت نے کم ظرف لوگوں کو میرا دشمن بنا دیا حق بات کہنے کے سوا میرا کوئی قصورنہ تھا اس پر یہ مخالف سب اکٹھے ہوکر میرے پیچھے پڑ گئے۔ میں اکیلا نہیں تھا میرے ساتھ میرا خدا تھا۔ وہ میری طرف سے لڑا اور ہر ایک تکلیف دینے والے شریر پر اس کے شرارے پلٹا دیے۔ مجھے تکلیف دینے کا ارادہ کرنے والے خود اذیت کا شکار ہوگئے۔ ۱۰۹۔ہوا انجام سب کا نامرادیفَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی سب دشمنوں کا انجام یہ ہوا کہ وہ اپنے مقاصد میں ناکام رہےپس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود مؤاخذہ کرتی ہے۔ ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تربیتِ اولاد