https://youtu.be/z_Bbiz4R30Y ۸۶۔ہؤا آخر وہی جو تیری تقدیربھلا چلتی ہے تیرے آگے تدبیر تدبیرtadbeer: ذریعہ، ارادہ، منصوبہ، سوچ بچار، تجویز Strategy, human design, plan, course of action, device, means, method دشمنوں نے لاکھ کوششیں کیں کہ وہ مجھے نیچا دکھا سکیں مگر آخر وہی ہوا جو تُونے میرا مقدر رکھا ہؤا تھا یعنی اللہ تعالیٰ جس کی پشت پر کھڑا ہو وہی کامیاب ہوتا ہے۔ کیوں کہ اللہ کی تدبیر کا کسی کے پاس توڑ نہیں ہے سب بے بس ہیں ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے۔اس کے آگے بندوں کے منصوبوں کی کوئی حقیقت نہیں۔ ۸۷۔خدا نے اُن کی عظمت سب اُڑا دیفَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاعَادِی عظمت azmat: بڑائی، کبریائی Greatness, grandeur فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاعَادِی fasub-haan-al-lazee akhz-al-a’aadi پاک ہے وہ خدا جس نے دُشمنوں کی پکڑ کی۔ Holy is He Who has disgraced and humiliated the opponents دشمن سمجھتے تھے کہ وہ بہت طاقت ور ہیں بہت عظیم ہیں مگر ان کی ساری طاقت، عظمت اور بڑائی جس پر انہیں ناز تھا اللہ تعالیٰ نے خاک میں ملا دی ساری شیخی ہوا میں اُڑا دی۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں کو خائب و خاسر کرتی ہے۔ ۸۸۔مری اُس نے ہر اِک عزت بنا دیمخالف کی ہر اک شیخی مٹا دی شیخی shaikhi: بڑمارنا، بڑے بول بولنا Boasting اللہ تعالیٰ نے خود مجھے گمنامی کی زندگی سے نکال کر دنیا میں قابل عزت مقام عطا فرمایا۔ مخالفت کرنے والوں کا غرور خاک میں ملا دیا۔ جو ارادے رکھتے تھے کہ مجھے کم تر اور خود کو برتر دکھائیں گے ناکام کردیے۔ قادر خدا جسے چاہتا ہے عزت عطا فرماتا ہے اور جو اس کی آنکھ سے گر جائے ذلیل ہوجاتا ہے۔اس نےہر اہانت کرنے والے کی اہانت زمانے کو دکھادی۔انہیں سر اٹھانے کے قابل نہ چھوڑا۔ ۸۹۔مجھے ہر قسم سے اُس نے عطا دیسعادت دی، اِرادت دی، وفا دی سعادت sa’aadat: نیکی Pietyارادت iraadat: عقیدت، مریدانہ اطاعت Devotion, belief, faith , good will, confidence وفا wafaa: ایفائے عہد، وعدے کا پورا کرنے کا عمل، پیمان نبھانے کا کام، شکر گزاری، احسان مندی، خیرخواہی Loyalty Fulfillment of a promise, the act of fulfilling a promise, gratitude, sincerity میرے پیارے اللہ تعالیٰ نے مجھ پرہر قسم کی عنایات کی ہیں میری فطرت میں نیکی ودیعت کر دی۔ اطاعت کرنا مزاج میں شامل کردیا۔ محبت نبھانا، وعدہ پورا کرنا اور مستقل مزاج رہنا سکھادیا۔ ۹۰۔ہر اک آزار سے مجھ کو شفا دیمرض گھٹتا گیا جُوں جُوں دوا دی آزار aazaar: تکلیف، بیماری، اذیتTrouble, affliction, sickness, disease.مرض maraz: بیماری Ailment, illness مجھے ہر طرح کی تکلیف، اذیت اور بیماری سے بچالیا۔ جوں جوں وہ مجھے دوا دیتا رہا میری تکلیفیں کم ہوتی رہیں۔ اپنے پیار کی مرہم رکھ کے ہر درد و دکھ سے بچا لیا۔ ۹۱۔محبت غیر کی دل سے ہٹا دیخدا جانے کہ دل کو کیا سُنا دی میرے دل سے اپنی ذات کی محبت کے سوا ہر ایک کی محبت سرد کردی۔ اللہ ہی جانے کیسا جادو پھونکا کہ دل صرف اس کی محبت میں کھو گیا پھر کسی اور طرف مائل ہی نہیں ہؤا۔ ۹۲۔دوا دی اور غذا دی اور قَبا دیفَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاعَادِی قباqabaa: لباس ، لمبی قمیض A long gown, dress of honour پیارے اللہ نے جسمانی اور روحانی بیماریوں کی دوا اور مناسب خوراک عطا فرمائی۔ نیز عمدہ لباس بھی عطا فرمایا۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود مؤاخذہ کرتی ہے۔ ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: ربوہ کے چند بزرگان کی سنہری یادیں