جو حق ہے اسے مان لو پچھتاؤ گے ورنہعبرت کے نشانوں میں جگہ پاؤ گے ورنہ تاریکی ہے اور راہ بھی ہموار نہیں ہےکچھ دھیرے چلو، دیکھ کے، گر جاؤ گے ورنہ کیا راہ دکھائے گا جو خود بھٹکا ہو راہیرہ پوچھو نہ ایسوں سے بھٹک جاؤ گے ورنہ کچھ لوگ ہیں جو لکڑیاں ڈھونے پہ لگے ہیںجانا نہ قریب آگ کے جل جاؤ گے ورنہ ہمسائے کو بھی دیکھ لو بھوکا ہو نہ بیمارتم اس کی کراہوں سے نہ سو پاؤ گے ورنہ دشمن کی ہدایت کے بھی سامان کرو تمظالم کی تباہی کا بھی غم کھاؤ گے ورنہ (امۃ الباری ناصر۔امریکہ) مزید پڑھیں: خلافت…قدرتِ ثانیہ