https://youtu.be/yA84J6eaZy0 مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کے سالانہ کیلنڈر کے مطابق سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ملک بھر کی مجالس میں حضرت مسیح موعودؑ کی کتاب ’پیغام صلح‘ پر سیمینار اور امتحانات منعقد ہوئے۔ مقررہ پروگرام کے تحت شروع سے ہی انصار کو اس کتاب کو پڑھنے کی یاد دہانی کروائی جاتی رہی۔ پھر مختلف وقتوں میں مختلف مجالس میں سیمینار منعقد کیے جاتے رہے۔ مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کی طرف سے ارسال کیے گئے سوالات پر امتحانات بھی منعقد کیے جاتے رہے۔ ان چار مہینوں میں ملک بھر کی ۵۸؍مجالس میں یہ سیمینارز اور امتحانات منعقد ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)