https://youtu.be/4y9Ce-W6_no شاکر مسلم صاحب ریجنل مبلغ ددگو تحریر کرتے ہیں کہ برکینافاسو کے ددگو ریجن کی مرکزی مسجد میں مورخہ ۱۳؍جولائی ۲۰۲۴ء کو تقریب آمین منعقد ہوئی۔ تقریب آمین کی صدارت مکرم محمود ناصر ثاقب صاحب امیر جماعت برکینافاسو نے کی۔ پروگرام کا آغاز بعد نماز ظہر مسجد میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ پھر ناظم علاقہ انصار اللہ نے استقبالیہ کلمات کہے۔ تقریب آمین میں ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ناصرات بھی پردہ کی رعایت کے ساتھ شامل تھیں جہاں مکرم امیر صاحب کی اہلیہ محترمہ نے ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات سے قرآن کریم کے کچھ حصے سنے۔ بعد ازاں مکرم امیر صاحب نے خدام اور اطفال سے قرآن کریم کے کچھ حصے سنے اور پھر ان افراد میں یادگاری اسناد تقسیم کی گئیں۔ لجنہ اماء اللہ میں یہ اسناد مکرم امیر صاحب کی اہلیہ محترمہ نے تقسیم کیں جبکہ خدام اور اطفال کو مکرم امیر صاحب نے اسناد دیں۔ تقریب کے آخر پر مکرم امیر صاحب نے قرآن کریم کی تلاوت، اس سے محبت اور اسے سمجھ کر پڑھنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے احباب کو نصائح کیں۔ دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔ آخر پر تمام احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ تقریب آمین میں درج ذیل جماعتوں کے ۲۷؍افراد نے شامل ہونا تھا تاہم سیکیورٹی حالات کی وجہ سے صرف ۱۹؍افراد تقریب میں شامل ہونے کے لیے آسکے۔ نمبر شمارنام جماعتتعداد۱جماعت کونا۹۲جماعت احمدیہ کاری۹۳جماعت احمدیہ سیراکلے۲۴جماعت احمدیہ چیریبا۱۵جماعت احمدیہ ما کونگو۱۶جماعت احمدیہ ددگو شہر۴۷جماعت احمدیہ سیرالو۱ اللہ تعالیٰ ان سب احباب کو نور قرآن عطا فرمائے اور انہیں قرآن کے علم سے منو رفرمائے۔ آمین (مرسلہ: چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)