اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۸؍نومبر ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ جماعت احمدیہ اٹلی کے مرکزی مشن ہاؤس بیت التوحید (سان پیترو اِن کَزالے، صوبہ بولونیا) کا کارڈینل متیو زپی صاحب، آرچ بشپ آف بولونیا اور اٹلی کے چرچ کے صدر نے دورہ کیا۔ کارڈینل زپی صاحب اس وقت اٹلی کے ممتاز ترین مذہبی راہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور ملک میں معروف ترین شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ اس موقع پر جماعت احمدیہ اٹلی کی طرف سے ایک پُروقار بین المذاہب استقبالیہ منعقد کیا گیا جس میں ۱۵۰؍سے زائد معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ شرکاء کی اکثریت غیر احمدی اطالوی احباب پر مشتمل تھی جن میں اطالوی سیاسی، مذہبی، علمی، سماجی اور مقامی قیادت شامل تھی۔ مہمانانِ خصوصی میں نمایاں شخصیات درج ذیل تھیں: Hon. Emanuela del Re – سابق نائب وزیرِخارجہ اٹلی، سابق نمائندہ خصوصی یورپی یونین برائے ساحل، Hon. Counselor Carla Fermariello – سٹی کونسل روم کی رکن، ویٹیکن سے وابستہ معروف اساتذہ، مذہبی ماہرین و پروفیسرز اور سان پیترو اِن کَزالے کے میئر اور ان کی انتظامیہ۔ تقریب کے دوران مختلف معزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کارڈینل زپی صاحب کی موجودگی میں جماعت احمدیہ کی خدمات اور پُرامن پیغام کو سراہا۔ یہ تقریب نہایت پُرمودّت اور باوقار ماحول میں منعقد ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو ایک بار پھر اٹلی میں اسلام کے پُرامن اور عالمی پیغام کو پیش کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ (رپورٹ:عطاء الواسع طارق۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: ہیومینٹی فرسٹ انٹرنیشنل کی تین روزہ تاریخی کانفرنس ۲۰۲۵ء