(تحریک جدید کے حوالے سے۔بحوالہ خطاب حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ برموقع جلسہ سالانہ ربوہ ۲۸؍دسمبر ۱۹۵۳ء) خدائی نوبت بجاؤ ایسے کہ کان پھٹ جائیں جس سے یاروسماوی دولت کے نغمہ سازو اے خوش نواؤ اے گیت کارو دلوں کے خوں سے بھرو یہ قرنا کہ کانپ اٹّھیں فرشتے جس سےتمہاری چیخوں سے عرش لرزے خدا کو اس زور سے پکارو سنے جو اس کو تو عرش والا زمیں پہ آ جائے تخت لے کرکچھ اس ادا سے جدید نغمے کے سر الاپو دھنیں سنوارو خدا کی رہ میں تم آؤ سیدھے اور اپنی جانوں کو پیش کر دواسی سے ہو گی خدا کی قدرت زمیں پہ قائم اے جاںنثارو ہے تختِ شاہی کو ان نے چھینا نہیں ہیں جو زیبِ تختِ شاہیتم ان سے چھینو یہ تخت واپس اٹھا کے ان کو زمیں پہ مارو خدا ہے کہتا جو میں ہوں کہتا یہ میری آواز ہے خدا کیسو میری مانو تو ساتھ ہو گا خدا تمہارے خدا کے پیارو (طارق محمود طاہر) مزید پڑھیں: لگے رہو دعاؤں میں