ہو فدا تجھ پہ مری جان رسولِ عربی ﷺتجھ پہ سو جان سے قربان رسولِ عربی ﷺ تجھ سے ناطہ ہے مجھے روح کا اے میرے حبیب ﷺتُو مری جان! مری جان! رسولِ عربی ﷺ ذاتِ اقدس تری پُر نور، مطہر ہے حیاتخلق تیرا ہوا قرآن رسولِ عربی ﷺ جس قدر غور کیا ہم نے تری سیرت پراَور بڑھتا گیا ایمان رسولِ عربی ﷺ ایک دم تازہ ہوئے چُھو کے ترے دامن کوجو کہ فکروں سے تھے ہلکان رسولِ عربی ﷺ حشر کے روز بچا لے گی شفاعت تیریکس قدر ہے ترا احسان رسولِ عربی ﷺ ہم تو چُھپ جائیں گے دامن میں شفاعت کے تریہو گیا تُو جو مہربان رسولِ عربی ﷺ تیری اُمت پہ کڑا وقت ہے میرے آقا ﷺبندہ بندہ ہے پریشان رسولِ عربی ﷺ فرقہ بندی و تعصّب نے ہے گھیرا اِن کواپنا ہی کرتے ہیں نقصان رسولِ عربی ﷺ دُوریاں ختم ہوں آپس کی سبھی اُمت میںپھر سے ہو جائیں یہ اخوان رسولِ عربی ﷺ اک تمنّا ہے مری اَور بھی میرے آقا ﷺکچھ تو ہوں اس کے بھی سامان رسولِ عربی ﷺ میں بھی آؤں کبھی یثرب کی حسیں دنیا میںآرزو ہے مری ہر آن رسولِ عربی ﷺ اک زمانے سے ہے چاہت وہاں آنے کی مجھےکاش ہو جائے یہ آسان رسولِ عربی ﷺ عرض احوال گزارش کیے دل سے مَیں نےاب تو ہو جائیں گے پُرسان رسولِ عربی ﷺ ہو فدا تجھ پہ مری جان رسولِ عربی ﷺدو جہاں آپ پہ قربان رسولِ عربی ﷺ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمّدٍ وَّعَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ اِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِیْدٌ (آنسہ طاہرہ مسعود۔بریمپٹن ویسٹ اونٹاریو، کینیڈا) مزید پڑھیں: مہدی کے قافلے کے اے سالار تُو جیے