آپ ہیں کہ ہر زمانے میں وفا کی شان ہیںآپ ہیں کہ دین کی عظمت کی حسیں پہچان ہیںآپ ہیں دِلبر ہمارے اور ہماری جان ہیںآپ پر ہم آفریں، صد آفریں، صد آفریں خِلعتِ حق کے امیں پیارے خلیفۃالمسیحیا امیرالمومنیں پیارے خلیفۃالمسیح پیار کی ساری مہکتی رہگزاریں آپ سےسب محبت کی دمکتی آبشاریں آپ سےپیارے آقا عشق کی ساری بہاریں آپ سےآپ دِل کش، دِل نشیں، صد دلنشیں، صد دلنشیں خِلعتِ حق کے امیں پیارے خلیفةالمسیحیا امیرالمومنیں پیارے خلیفۃالمسیح جو خلافت کی اطاعت ہے وہ ہم پہ فرض ہےجو خلافت کی محبت ہے وہ ہم پہ فرض ہےیہ جو بیعت کی حقیقت ہے وہ ہم پہ فرض ہےآپ پر رکھ کر یقیں، صد بالیقیں، صد بالیقیں خِلعتِ حق کے امیں پیارے خلیفةالمسيحیا امیرالمومنیں پیارے خلیفةالمسيح (غنی ہاشمی) مزید پڑھیں: خلافت پہ ہماری جان و دل قربان ہے لوگو