https://youtu.be/6F5zv3puCUw حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: (ایک) مسلمان کے (دوسرے) مسلمان پر چھ حق ہیں۔ عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہﷺ! وہ کیا ہیں؟ فرمایا:(١) جب تم مسلمان سے ملاقات کرو تو اسے سلام کرو (٢) جب تمہیں کوئی (اپنی مدد کے لیے یا ضیافت کی خاطر) بلائے تو اسے قبول کرو۔ (٣) جب تم سے کوئی خیرخواہی چاہے تو اس کے حق میں خیرخواہی کرو (٤) جب کوئی چھینکے اور الحمد للہ کہے تو (یَرْحَمُکَ اللّٰہُ کہہ کر) اس کا جواب دو (٥) جب کوئی بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو (٦) جب کوئی مرجائے تو ( نماز جنازہ اور دفن کرنے کے لئے) اس کے ساتھ جاؤ۔ (مشکوٰۃ المصابیح، جنازوں کا بیان، حدیث نمبر ۱۵۰۲) مزید پڑھیں: فتح مکہ …نیکی اور ایفائے عہد کا دن