آوازِ اذاں ’نعرۂ تکبیر‘ مساجدسب خانۂ کعبہ کی ہیں تصویر مساجد اللہ کے گھر اُس کی بڑائی کا نشاں ہیںکرتی ہیں یہ توحید کی تشہیر مساجد رہتے ہیں سدا نظروں میں فرمان نبیؐ کےکرتی ہیں گنہ گاروں کی تطہیر مساجد ہوتا ہے یہاں روح کی سیرابی کا ساماںہیں نفس کی اصلاح کی تدبیر مساجد پاتے ہیں سکوں غم سے ستائے یہاں آکرتاریک دلوں کے لیے تنویر مساجد آباد کریں تقویٰ سے اللہ کے گھر کوہر ملک میں ہیں اپنی ہی جاگیر مساجد ملتا ہے یہاں درس محبت کا خوشی کابیمار دلوں کے لیے اکسیر مساجد تخریب تو اغیار کا شیوہ ہے کریں وہہم شوق سے کرتے رہیں تعمیر مساجد (امۃالباری ناصر۔ امریکہ) مزید پڑھیں: نذرِ غالب