اے مومنو! مبارک!! ماہِ صیام آیارحمت خدا کی، پھر سے کرنے تمام آیا تحفہ میں یہ خدا نے رمضان جو دیا ہےاس ماہ کو ہمارا، مہمان جو کیا ہے رب کا ہے شکر، اُس نے احسان جو کیا ہےوصلِ خدا کا رستہ آسان جو کیا ہے ہم سب کو پھر دُعا کے دینے سہام آیااے مومنو! مبارک!! ماہِ صیام آیا پھر روزہ دار کو ہیں دو خوشیاں ملنے والیوہ مرتبہ ملے گا، ہے جو کہ سب سے عالی دستِ طلب کبھی بھی رہتے نہیں ہیں خالیتوفیق جس نے اس میں، خالِص دُعا کی پا لی اللہ کے نبیؐ کا، اُس پر سلام آیااے مومنو! مبارک!! ماہِ صیام آیا رب کا ہے فضل اُس نے، ہم کو بنایا انساںاس پر مزید یہ کہ ہم کو دیا ہے قرآں یہ ضابطہ ہدیٰ کا، جو رہ دکھائے ہر آںاس پرعمل کرے جو، ہے زیست اُس کی آساں یہ ماہ ہے کہ جس میں رب کا کلام آیااے مومنو! مبارک!! ماہِ صیام آیا رحمت ہے، مغفرت ہے اور آگ سے رہائیتوفیق جس نے اس میں، اعمالِ نیک پائی اور مدّعا ہے جس کا، بس خیر کی کمائیرمضان ہے سکھاتا مخلوق کی بھلائی ہمدردیٔ خلائق کا بھی پیام آیااے مومنو! مبارک!! ماہِ صیام آیا ہے قدر والی اس میں، اِک رات میرے یاروعظمت سِوا ہے اس کی اَلفِ شَہر سے پیارو سو تم کبھی بھی اس کو غفلت میں نہ بِسارورب کی رضا کو مانگو اور عاقبت سنوارو اعمالِ مومنیں کو دینے دوام آیااے مومنو! مبارک!! ماہِ صیام آیا (محمد ابراہیم سرور۔ قادیان) مزید پڑھیں: اک شمعِ ہدیٰ دل میں جلا دیتے ہیں روزے