تُو تو ہے سب سے عُلُو شان مدینے والے!‘‘تجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والے!’’ ہر نبی تیری خبر دیتا رہا ہے صدیوںسب رہے تیرے ثناخوان، مدینے والے! جہل کی تیرہ شبی نور سے زائل کر دیتو نے کی زندگی آسان مدینے والے! صاحبِ عقل و فراست ہو سراپا رحمتحسن و احسان کی ہو کان مدینے والے! اے کہ تُو ختم رُسل، والئ کُل، جائے پنہسب ترے تابعِ فرمان، مدینے والے! اے مرے شاہد و مشہود، مرے ماہِ منیرمعدنِ رأفت و احسان مدینے والے! شعر در شعر دبستانِ ادب کھل اٹھاوجد میں آ گئے مستان، مدینے والے! آدمؑ و لوطؑ و براہیمؑ ہوں، موسیٰؑ عیسیٰؑسب دل و جان سے قربان، مدینے والے (احمد منیب)