https://youtu.be/RdizJHAPbMs حضور آپ سے ہم کو بہت محبت ہےحضور آپ کی ہستی خدا کی رحمت ہے ہوئی ہے آپ سے مل کر ہماری عید حضورہوئے ہیں دید سے آقا کی ہم بہت مسرور حضور آپ کو دل سے سلام کہتے ہیںہمیشہ آپ کی خاطر دعائیں کرتے ہیں حضور ہم نے خلافت کا فیض دیکھا ہےبڑے ہی صدق سے بیعت کا عہد باندھا ہے ہر ایک حکم پہ دل سے عمل کریں گے حضورقدم قدم سے ملا کر سدا چلیں گے حضور حضور ہم کو اطاعت گزار پائیں گےخلوصِ دل سے محبت شعار پائیں گے حضور حق میں ہمارے بہت دعا کیجےملے خدا کی رضا ہم کو یہ دعا دیجے ہجوم شر میں خدا کی ہمیں پناہ ملےاُٹھائیں جو بھی قدم ہم، خدا کی راہ ملے خدا کرے کہ جماعت کے مہر و ماہ بنیںخلوص دل سے مسیحا کے ہم سپاہ بنیں (امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)