https://youtu.be/mzh_rtFoOYo?si=bHJP6ysITa5aQbcw&t=1035 ہمیں جان و دل سے ہے پیارا محمدؐہماری ہے آنکھوں کا تارا محمدؐ طفیلِ مسیحاؑ ہوا مجھ کو حاصلجسے سب سے بڑھ کر تھا پیارا محمدؐ وہ افضل ہے سب سے وہ برتر ہے سب سےہم اس کے ہیں وہ ہے ہمارا محمدؐ غریبوں یتیموں کا ملجا و ماویٰوہ سب بے کسوں کا سہارا محمدؐ وہ رحمت سراسر وہ شفقت سراپامحبت کا ہے وہ منارا محمدؐ صبح و شام جس پر درودوں کی بارشوہی ہے خدا کا دلارا محمدؐ دعا ہے یہ مومنؔ کی میرے خدایاوہ سب کا بنے جو ہمارا محمدؐ (خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)