ادبیات

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر۱۶۴)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

امن است در مکانِ محبت سرائے ما

اس الہام کو سناتے وقت فرمایا کہ اصل بات یہ ہے کہ محبت بھی ایک نار ہوتی ہے اور طاعون بھی ایک نار ہے۔اس لئے دونار ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتی ہیں اسی لئے معبرین نے بھی لکھا ہے کہ جو شخص دیکھے کہ اس کے دل سے شعلۂ نار بھڑکتاہے وہ عاشق ہوجائے گا۔ عشق کو بھی نار کہتے ہیں۔

پس اگر اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتی اور عشق پیدا ہو جاوے اور اس کے ساتھ وفاداری،اخلاص ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو محفوظ کر لے گا۔(ملفوظات جلد ششم صفحہ ۴۳۱، ایڈیشن ۱۹۸۴ء)

تفصیل: اس حصہ ملفوظات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فارسی الہام آیا ہےجو کہ آپؑ کو ۲۸؍اپریل۱۹۰۴ء کو الہام ہوا۔ الہام مع اعراب و اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔

اَمْن اَسْت دَرْ مَکَانِ مَحَبَّتْ سَرَائے مَا۔

یعنی ہمارا مکان جو ہماری محبتِ سرائے ہے اس میں ہر طرح سے امن ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button