جامعۃ المبشرین گھانا میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ جامعۃالمبشرین گھانا میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا گیا۔ جلسہ کی تیاری میں جامعہ کے ہال کو بینرز سے سجایا گیا۔ جلسہ کا آغاز صبح دس بجے مکرم حافظ مبشر احمد جاوید صاحب انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔خاکسار (انچارج مجلس ارشاد) نے طلبہ کو جلسہ کے انعقاد کا پس منظر بتایا۔ ایک نظم کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ‘‘قرآن کریم کی روشنی میں صداقت حضرت مسیح موعودؑ’’ از طاہر غلام احمد صاحب متعلم درجہ ثالثہ، ایک ترانہ کے بعد ‘‘حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شفقت علیٰ خلق اللہ’’ از عیسیٰ احمد صاحب اور ‘‘نصیحۃ الامام المھدی للجماعۃ’’ بزبان عربی از کانے موسیٰ صاحب۔ پھر طلبہ کے ایک گروپ نے فولانی زبان میں ترانہ پیش کیا۔ آخر پر مہمان خصوصی انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا نے اختتامی کلمات اور چند نصائح کیں۔ دعا کے ساتھ یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
(رپورٹ : رضوان کوثر۔ استاذ جامعۃ المبشرین گھانا)
٭…٭…٭