رسول عربیؐ کی چاہ کر کے تمہارے دل کا بہاؤ کیسا؟شعار اس کا محبتیں تھا، مگر تمہارا چناؤ کیسا؟ وہ رحمۃللعالمیںؐ ہے، سلامتی ہے پیام اس کاتم اپنی بستی اجاڑ بیٹھے، تمہارا اس سے لگاؤ کیسا؟ تمہاری غیرت کدھر گئی ہے تمہارے دعوے کہاں گئے ہیںتم اپنے گھر کو جلا رہے ہو، تمہارے اندر الاؤ کیسا؟ وہ جس نے غیروں کو عزتیں دیں، اسی کا اسمِ عظیم لے کرتم اپنے لوگوں کو لُوٹ بیٹھے، یہ پیچ کیسے؟؟ یہ داؤ کیسا ؟ مرے نبیؐ کا مقام دیکھو!! مرے نبیؐ کی تو شان دیکھو!!اگر ہے عشق رسولؐ تم میں، جلاؤ کیسا؟؟ گھیراؤ کیسا؟ اسی کے جھنڈے کو پھر اٹھانے امام مہدیؑ جہاں میں آیاتمہیں وہ کب سے بلا رہا ہے، قیام کیسا ؟؟ پڑاؤ کیسا؟ فراز !! عشق نبیؐ میں ہم نے سَروں کو تن سے جدا کرایاکوئی تو ہم سے بھی آ کے پوچھے تمہارے دل پر یہ گھاؤ کیسا؟ (ا۔ح۔فراز)