یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ کے چار شہروں میں پیس واک کا انعقاد

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہالینڈ کے چار شہروںHelmond, Deventer, Gouda اورHilversum میں مورخہ ۲۵؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو امن کے پیغام کو پھیلانے کے لیے پیس واک منعقد کی گئی۔ اس کا موضوع VOICESFORPEACE#تھا۔ اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو اسلام کی پُرامن خوبصورت تعلیم کے بارے میں بتانا تھا۔

سب سے پہلے اس پروگرام کے حوالے سے متعلقہ شہروں کے گرد و نواح میں امن کے حوالے سے فولڈرز گھروں میں ڈالے گئے جس پر VOICESFORPEACE# اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے بیان فرمودہ امن کے حوالے سے ۹؍ نکات لکھے گئے تھے۔ یہ پیس واک شہروں کے سنٹر میں منعقد ہوئی جہاں زیادہ ہجوم ہوتا ہے تاکہ زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچ سکے۔لوگوں نے اس پیس واک کو سراہا اور اچھے تاثرات لوگوں کی طرف سے موصول ہوئے۔ اس کے علاوہ میڈیا کوریج بھی ملی۔ مختلف اخباروں نے ان پروگرامز کی کوریج کی اور لوگوں سے بھی تاثرات لیے۔ اس پروگرام میں ہر شہر میں ۵۰ سے ۷۰؍ احباب شامل ہوئے۔

الحمد للہ یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے نیک نتائج پیدا کرے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button