https://youtu.be/2aBdAEHoRhw قرآن شریف کی جن آیات میں سجدہ آتا ہے ان کی تلاوت کے وقت یہ سجدہ کرنا چاہیے۔ اس کے لیے وضو کرنا یا قبلہ رُو ہونا ضروری نہیں۔ سجدہ میں تسبیحات مسنونہ کے علاوہ ان دعاوٴں کا تکرار سے پڑھنا احادیث سے ثابت ہے۔ ٭… سَجَدَ وَجْهِيْ لِلَّذِيْ خَلَقَهٗ وَشَقَّ سَمْعَهٗ وَبَصَرَهٗ بِحَوْلِهٖ وَقُوَّتِهٖ (ترمذی کتاب الدعوات باب ما یقول فی سجود القرآن) ترجمہ: میرا چہرہ سجدہ ریز ہے اس ذات کی خاطر جس نے اسے پیدا کیا اور اپنی خاص قدرت و طاقت سے اسے سننے اور دیکھنے کی قوت عطا کی۔ ٭… اَللّٰهُمَّ اكْتُبْ لِيْ بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا وَاجْعَلْهَا لِيْ عِنْدَكَ ذُخْرًا وَّتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوٗدَ (ترمذی کتاب الدعوات باب ما یقول فی سجود القرآن) ترجمہ: اے اللہ! میرے لیے (اس سجدہ کے ذریعہ) اپنے پاس اجر لکھ لے اور مجھ سے اس کی وجہ سے بوجھ اتار دے اور میرے لیے اپنے پاس (ثواب کا) ذخیرہ کر اور مجھ سے یہ سجدہ قبول کر جس طرح تو نے اپنے بندے داوٴدؑ سے قبول کیا۔ (خزینة الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۳۵)