حضرت انسؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنے خطبوں میں) ایسا کم ہی خطاب کیا ہوگا ،جس میں یہ نہ فرمایا ہو: ’’اس شخص میں ایمان نہیں، جس میں امانت داری نہیں اور وہ شخص بے دین ہے، جو عہد کا پابند نہیں۔‘‘ (مشکوٰۃ المصابیح، کتاب الایمان)