حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جماعت کے ساتھ نماز، تنہا نماز پڑھنے سے ستائیس درجہ زیادہ افضل ہے۔ (صحیح بخاری کتاب الاذان باب فضل صلوٰة الجماعة)