Listen to 20221101-Irshad e Nabwi SA voice Moeed hamid byAl Fazl International on hearthis.at حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا: مٹی میں ملے اس کی ناک۔ مٹی میں ملے اس کی ناک (یہ الفاظ آپؐ نے تین دفعہ دہرائے)۔ لوگوں نے عرض کیا کہ حضور کون؟ آپؐ نے فرمایا: وہ شخص جس نے اپنے بوڑھے ماں باپ کو پایا اور پھر ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہوسکا۔ (مسلم۔ کتاب البر والصلۃ۔ باب رغم انف من ادرک ابویہ)