متفرق شعراء

لجنہ اماء اللہ

(امۃ الباری ناصر)

دینِ حق کے لیے مجنون ہیں سودائی ہیں

ہم فقط وصلِ الہی کی تمنائی ہیں

سائباں، سایہ، سہارا ہے حفاظت کا حصار

ہم خلافت کی دل و جان سے شیدائی ہیں

دیں کی خدمت میں یہ اعزاز ملا ہے ہم کو

پیارے اللہ کی ہم لونڈیاں کہلائی ہیں

مال و جاں وقت اور اولاد کیے ہیں قرباں

جو بھی مقدور میں ممکن تھا وہ لے آئی ہیں

دورِ ثانی میں یہ توفیق ملی ہے ہم کو

دورِ اول کی ادائیں سبھی اپنائی ہیں

آج حوا کی بریّت کے ہوئے ہیں ساماں

بیٹیاں جنتِ گم گشتہ کو لے آئی ہیں

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button