افریقہ (رپورٹس)

جلسہ جات یوم مسیح موعودؑ۔ جماعت احمدیہ بینن

(منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بینن)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بینن کو ماہ ِمارچ میں یومِ مسیح موعودؑ کے حوالے سے ملک بھر میں متعدد پروگرامز کرنے کی توفیق ملی۔ ان پروگرامز کے انعقاد کے لیے سنٹرل مشنریز کے ساتھ ساتھ لوکل مشنریز، معلمین اور مقامی جماعتوں نے بھی بہت جوش و خروش سے حصہ لیا۔ 16ریجنز کے ریجنل مبلغین کی طرف سےموصولہ رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں 350جماعتوں کے 9364احمدی اور غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔ ان پروگرامز میں حضرت مسیح موعودؑ کی آمد اور آپؑ کے بارہ میں پیشگوئی، آپؑ کے ذریعہ اسلام کی ترقیات،حضرت مسیح موعودؑ کے مقام، قرآن اور بائبل میں آمدِ مسیح کا ذکر، صداقت حضرت مسیح موعودؑ اور دیگر موضوعات پرسیر حاصل تقاریر کی گئیں۔ 16ریجنز کی موصولہ رپورٹس کی تفصیل درج ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام احباب جماعت اور ان پروگرامز کے شاملین کو حتی الوسع حضرت مسیح موعودؑ کی آمد اور اس کا مقصد سمجھتے ہوئے امام الزمان کی سیرتِ طیبہ کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے اور اس ذریعہ سے بھی احباب ِ جماعت کو خلافت احمدیہ کے ساتھ اپنا عہد نبھانے والا بنائے۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ: منتظر احمد ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button